2020 کا آخری سورج، پاکستان کے کس شہر میں سب سے پہلے اور کہاں سب سے آخر میں غروب ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

2020 کا آخری سورج، پاکستان کے کس شہر میں سب سے پہلے اور کہاں سب سے آخر میں غروب ...
2020 کا آخری سورج، پاکستان کے کس شہر میں سب سے پہلے اور کہاں سب سے آخر میں غروب ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں 2020 کا آخری سورج سب سے پہلے سکردو میں 4بجکر 55منٹ پر غروب ہوگا جبکہ گوادر میں غروب آفتاب کا وقت6بجکر12منٹ ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گلگت میں 2020 کا آخری سورج 4بجکر58منٹ پر غروب ہوگا،مظفرآباد میں2020کا آخری سورج 5بجکر 7منٹ پر غروب ہوگا،سیالکوٹ میں غروب آفتاب کا وقت 5بجکر8منٹ ،گوجرانوالہ میں 5بجکر9منٹ ہے۔
اسی طرح لاہور،راولپنڈی اور اسلام آباد میں 2020 کا سورج 5بجکر10منٹ پر غروب ہوگا،پشاور اور فیصل آباد میں 2020 کے آخری غروب آفتاب کا وقت 5بجکر10منٹ ہے۔ملتان میں آخری سورج5بجکر24منٹ ،بہاولپور میں 5بجکر25منٹ ،ڈیرہ غازی خان میں5بجکر28 منٹ ،سکھر میں 5بجکر40منٹ پر غروب ہوگا۔
کوئٹہ میں 2020 کے آخری غروب آفتاب کا وقت 5بجکر42منٹ ہے،حیدرآباد میں5بجکر40منٹ،کراچی میں 5بجکر54منٹ پر غروب ہوگا۔