برطانیہ میں نیا لاک ڈاون ، وزیراعظم نے عوام سے اپیل کردی

برطانیہ میں نیا لاک ڈاون ، وزیراعظم نے عوام سے اپیل کردی
 برطانیہ میں نیا لاک ڈاون ، وزیراعظم نے عوام سے اپیل کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) برطانیہ کے مزید 20 ملین افراد کورونا پابندیوں کے سخت ترین لیول میں شامل ہوگئے ہیں اور ان پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا، سکول بھی مزید دو ہفتوں کیلئے بند رہیں گے جبکہ وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہمت کریں اور حکومت کا ساتھ دیں۔ 

تفصیلات کے مطابق میڈلینڈز ، نارتھ ایسٹ ، شمال مغرب کے کچھ حصے اور جنوب مغرب کے کچھ حصے  ٹیر 4  تک بڑھا دئیے گئے ہیں، بیشتر علاقوں کے سکینڈری سکولز مزید دو ہفتے بند رہیں گے ۔ڈاوننگ سٹریٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن نے عوام سے ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے  یقین ہے کہ 5 اپریل تک معاملات بہت بہتر ہوجائیں گے، بس تھوڑا سب تعاون کریں ،ہم  یہ تمام اقدامات انسانی جان بچانے اور این ایچ ایس کے تحفظ کے لئے کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے  کہ  میں آپ سے ان اصولوں پر عمل کرنے کو کہتا ہوں تاکہ آپ اگلے سال محفوظ اور مضبوط ہوں "۔ 

اس سے قبل ، آکسفورڈ کی ویکسین کو برطانیہ میں استعمال کے لئے منظور کیا گیا تھا  جس کی پہلی خوراک پیر کے روز دی جانی ہے ، برطانوی وزیراعظم  بورس جانسن نے خبردار کیا کہ لوگوں کو "کسی بھی طرح سے یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ یہ وائرس  ختم ہوچکا ہے ،یہ ابھی موجود ہے اورحملے کررہاہے ، بدھ کے روز برطانیہ میں کورونا کے مزید 50،023  مریض سامنے آئے تھے جبکہ   981 مزید اموات ہوئیں۔