کوریا کی جیل میں  بھی کورونا کے مزید مریضوں کی تصدیق  ، تعداد 918 تک جا پہنچی 

کوریا کی جیل میں  بھی کورونا کے مزید مریضوں کی تصدیق  ، تعداد 918 تک جا پہنچی 
کوریا کی جیل میں  بھی کورونا کے مزید مریضوں کی تصدیق  ، تعداد 918 تک جا پہنچی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوریا ( رضا شاہ) سیول کی ایک  جیل میں جمعرات کو مزید  120   قیدیوں میں کورونا ہوگئی جس کے بعد مجموعی  تعداد 918 تک جا  پہنچی ہے،  1300  قیدیوں اور 460 سے زیادہ جیل کے ملازمین کا  کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

وزارت انصاف کے مطابق   سب سے پہلے 27 نومبر کو  جیل کے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،  ملک بھر میں تمام حراستی مراکز میں سخت ترین  قواعد کو نافذ کردیا ہے۔ جیل میں قیدیوں  کےمزدوری  کےپروگراموں اور تعلیمی  اورتربیتی سیشنوں کو دو ہفتوں کے لئے معطل کردیا گیا ہے جبکہ  وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے گارڈز کو نجی محفلوں میں شرکت سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔