برمنگھم ، بلیک کنٹری اور ویسٹ مڈلینڈز کے 86 پوسٹ کوڈز ٹیر فور میں ڈالے جانے کا خطرہ 

برمنگھم ، بلیک کنٹری اور ویسٹ مڈلینڈز کے 86 پوسٹ کوڈز ٹیر فور میں ڈالے جانے کا ...
برمنگھم ، بلیک کنٹری اور ویسٹ مڈلینڈز کے 86 پوسٹ کوڈز ٹیر فور میں ڈالے جانے کا خطرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (سید حسنین رضا) برمنگھم ، بلیک کنٹری اور ویسٹ مڈلینڈز کے 86 پوسٹ کوڈز ٹیر فور میں ڈالے جانے کا خطرہ  پیدا ہوگیا ہے اور یہ وہ پوسٹ کوڈ ہیں جو ویسٹ مڈ لینڈ کو چار درجے کے لاک ڈاؤن میں ڈال سکتے ہیں۔
 وولور ہیمپٹن میں  ہر 100،000 افراد میں 407.8 کیس کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس وقت سینڈ ویل ، برمنگھم اور والسال میں فی ایک لاکھ افراد میں 300 سے زیادہ افراد  متاثر  ہیں۔برمنگھم کی شرح 313.1 کیسز ، سینڈویل کی شرح 335.2 اور والسال میں انفیکشن کی شرح 300.2 ہے۔یہ وہ پوسٹ کوڈ ہیں جو ویسٹ مڈ لینڈ کو چار درجے کی لاک ڈاؤن میں ڈال سکتے ہیں۔
حکومت ان اعداد و شمار کا مستقل جائزہ لے رہی ہے اور مقامی لوگوں  کے تحفظ کے لئے فوری کارروائی کرے گی۔

مزید :

برطانیہ -