نیا سال شروع، آسٹریا میں سخت کرفیو، تقریبات نہیں ہوں گی 

 نیا سال شروع، آسٹریا میں سخت کرفیو، تقریبات نہیں ہوں گی 
 نیا سال شروع، آسٹریا میں سخت کرفیو، تقریبات نہیں ہوں گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(المیر باجوہ) نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے اور آسٹریا میں نئے سال کی تقریبات نہیں ہونگی سخت کرفیو نافذ ہوگا،  کورونا کی وبا  کے باوجود  نوجوان آج لوگ پارٹیاں منانے میں دلچسپی رکھتے ہیں مگر آسٹریا میں سخت لاک ڈاؤ ن ہے اور  پولیس کا سخت کنٹرول ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق  ویانا میں بارز اور ریسٹوران بند ہوچکے ہیں،  نئے سال کی شام کی آمد کا جشن منسوخ کردیا گیا ہے اور کرفیو چوبیس گھنٹے لگا رہے گا۔ کورونا کے پھیلائو کو دیکھتے ہوئے آسٹریا تیسرے سخت لاک ڈاؤن میں ہے،مجبوری میں اکیلے باہر چلنے کی اجازت ہے لیکن دوستوں کے ساتھ باہر نکلنے کی اجازت نہیں، اگر کوئی دوستوں کے ساتھ گھر سے باہر پایا گیا تو جرمانہ کیا جائے گا۔
میڈیا کے سروے کے مطابق بہت سارے نوجوان بالغ افراد نئے سال کی شام کو منانا چاہتے ہیں  مگر بزرگ اور فیملی کے حضرات کورونا کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون کا احترام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔