سپین میں بچے پیدا کرنیوالے والدین کےلیے بڑی خوشخبری آگئی

سپین میں بچے پیدا کرنیوالے والدین کےلیے بڑی خوشخبری آگئی
سپین میں بچے پیدا کرنیوالے والدین کےلیے بڑی خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)سپین میں بچے پیدا کرنیوالے والدین کےلئے بڑی خوشخبری آگئی  اور ریاست میں جنوری  2021ء سے باپ بننے پر باپ کو بھی ماں کے برابرچاہ ماہ کی چھٹیاں ملا کریں گی۔اسطرح ماں اور باپ نئے مہمان کی آمد پر چار ماہ کی تنخواہ کے ساتھ چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے  جبکہ اس سے قبل باپ کو بچے کی پیدائش پرصرف دوماہ کی چھٹی ملا کرتی تھی ۔یاد رہے کہ یہ پیسے اسی شرط پر ملتے ہیں کہ بچہ پیدا کرنیوالے والدین  کام کرتے ہوں اور ان کا ٹیکس چل رہا ہو ۔