برطانیہ میں انٹرنیٹ کا استعمال دگنا ہوگیا، باکسنگ ڈے کے موقع پر نیا ریکارڈ قائم

برطانیہ میں انٹرنیٹ کا استعمال دگنا ہوگیا، باکسنگ ڈے کے موقع پر نیا ریکارڈ ...
برطانیہ میں انٹرنیٹ کا استعمال دگنا ہوگیا، باکسنگ ڈے کے موقع پر نیا ریکارڈ قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مانچسٹر (محمّد رضوان ) سال 2020 میں وبائی امراض کی وجہ سے برطانیہ میں انٹرنیٹ کا استعمال د گنا ہوگیااور باکسنگ ڈے کے موقع پرانٹرنیٹ کے استعمال کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اوپن ریچ کے نئےاعدادوشمار میں باکسنگ ڈے بروڈ بینڈ صارفین کے لئے مصروف ترین دن تھااور اس موقع پر  ریکارڈ 210 پیٹا بائٹس استعمال کیے گئے تھے، 2019 میں 22000 کے مقابلے میں اوپن ریچ صارفین نے اس سال 50000 پیٹا بائٹس کا ڈیٹا استعمال کیا ۔آن لائن گیمنگ ، لائیو سپورٹ اور ہوم ورکنگ نے بھی برطانیہ کے بروڈ بینڈ کے استعمال پر بڑا اثر ڈالا ہے ۔ 
اوپن ریچ کے چیف ٹیکنالوجی اور انفارمیشن آفیسر کولن لیز نے کہا ہے کہ کمپنی کے نیٹ ورک کی گنجائش میں اضافہ کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کی ہے۔

مزید :

برطانیہ -