آسٹریلیا اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی

آسٹریلیا اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی
آسٹریلیا اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی وباءکورونا وائرس کے سبب آسٹریلیا اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کا کہنا ہے کہ بھارتی ویمن ٹیم نے آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا تاہم اب اس ٹور کو اگلے سیزن تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے سبب سیریز اگلے سیزن تک ملتوی کی گئی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سیریز میں تین ون ڈے شامل تھے تاہم اب اس میں ٹی 20 کو بھی شامل کرنے کا پلان بنایا جائے گا تاکہ تاخیر سے ہونے والی اس سیریز کو مزید دلچسپ بنایا جا سکے۔ 

مزید :

کھیل -