’یہ تم نے بہت اچھا کیا‘ آدمی نے اپنی گرل فرینڈ کو موٹا کہہ دیا، لیکن وجہ کیا تھی کہ انٹرنیٹ صارفین بھی اس کی ہاں میں ہاں ملانے لگے؟

’یہ تم نے بہت اچھا کیا‘ آدمی نے اپنی گرل فرینڈ کو موٹا کہہ دیا، لیکن وجہ کیا ...
’یہ تم نے بہت اچھا کیا‘ آدمی نے اپنی گرل فرینڈ کو موٹا کہہ دیا، لیکن وجہ کیا تھی کہ انٹرنیٹ صارفین بھی اس کی ہاں میں ہاں ملانے لگے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دوسروں کا تمسخراڑانا ایسی معیوب عادت ہے کہ یہ آپ کے اپنوں کو بھی اپنے سے بددل کر سکتی ہے۔ اب اس امریکی لڑکی ہی کو دیکھ لیں جس کے بوائے فرینڈ نے اس کی اس عادت سے تنگ آ کر غصے میں ایسی بات کہہ ڈالی کہ ان کا تعلق ہی خطرے میں پڑ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس نوجوان نے یہ واقعہ ویب سائٹ ’Reddit‘ پر بیان کیا ہے۔ نوجوان نے لکھا ہے کہ میری گرل فرینڈ کے ساتھ میرے تعلق کو دو سال ہو گئے ہیں اور میں گزشتہ تین سال سے اسے جانتا ہوں۔ وہ شروع سے ہی لوگوں کا تمسخر اڑانے کی لت میں مبتلا ہے۔ اکثر وہ لوگوں کی غیرموجودگی میں اور کبھی ان کے سامنے بھی ان کا تمسخر اڑاتی ہے اور مجھے شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔
نوجوان لکھتا ہے کہ ”گزشتہ دنوں ہم کھانا کھانے کے لیے ایک ہوٹل میں گئے جہاں ویٹرس کا وزن قدرے زیادہ تھا جسے موٹاپا ہرگز نہیں کہا جا سکتا۔ جب ویٹرس ہمارا آڈر لے کر واپس مڑی تو میری گرل فرینڈ نے اس کے وزن کو لے کر اس کا تمسخر اڑانا شروع کر دیا۔ ویٹرس نے اس کی بات سن کر واپس مڑ کر ہماری طرف دیکھا اور میں نے اپنی گرل فرینڈ سے کہا کہ اس نے تمہاری بات سن لی ہے، جس پر وہ بولی کہ ’مجھے کوئی پروا نہیں۔‘ اس پر میں سٹپٹا کر رہ گیا تاہم اس نے میری بھی پروا نہیں کی اور ویٹرس کا تمسخر اڑانا جاری رکھا۔ ویٹرس واپس آئی تو میں نے دیکھا کہ وہ اپنے آنسوﺅں کو ضبط کرنے کی کوشش کر رہی تھی مگر پھر بھی اس کی آنکھوں سے آنسوبہہ نکلے۔ اس پر مجھے غصہ آ گیا اور میں نے اپنی گرل فرینڈ سے کہہ دیا کہ وہ تم سے کچھ پتلی ہی ہے، تم اس سے زیادہ موٹی ہو۔ میری یہ بات سن کر میری گرل فرینڈ غصے میں اٹھ کر گاڑی کی طرف چلی گئی۔“
نوجوان لکھتا ہے کہ ”ہمارا کھانا ابھی تیار بھی نہیں ہوا تھا، مگر میں نے اس کا بل ادا کیا اور ٹپ بھی دی اور اپنی گرل فرینڈ کے پیچھے گاڑی کی طرف چلا گیا۔ تمام راستے اس نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی اور سخت غصے میں رہی۔ اب کئی دن گزر جانے کے باوجود وہ مجھ سے مطالبہ کر رہی ہے کہ میں اس سے معافی مانگوں لیکن میں نے بھی کہہ دیا ہے کہ اگر وہ مجھ سے معافی چاہتی ہے تو پہلے اسے اس ویٹرس سے معافی مانگنی ہو گی۔ اس کے بغیر میں بھی معافی نہیں مانگوں گا۔ اب آپ ہی بتائیں کہ اس معاملے میں ہم دونوں میں سے کون غلط ہے اور کون صحیح؟“ اس پوسٹ پر کمنٹس میں لوگ اس نوجوان کی حمایت کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جو بات اس کی گرل فرینڈ کو اپنے لیے سن کر اتنا برا لگا، اسے سوچنا چاہیے کہ جب وہی بات وہ دوسروں کے لیے بولے گی تو انہیں کیسا لگتا ہو گا۔ لوگوں کا اس نوجوان سے کہنا ہے کہ تم نے بہت اچھا کیا، اس سے تمہاری گرل فرینڈ کو سبق ملے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -