اداکار عمران عباس نے علیزے شاہ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اداکار عمران عباس نے علیزے شاہ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
اداکار عمران عباس نے علیزے شاہ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکار عمران عباس نے اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ عمران عباس اور علیزے شاہ نے شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ ان افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب عمران عباس نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔

عمران عباس نے انسٹاگرام پر اپنی اور علیزے شاہ کی شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے یوٹیوب پر یہ افواہیں گردش کرتی رہیں۔ دوسری جانب علیزے شاہ کی جانب سے ان افواہوں کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

مزید :

تفریح -