سال 2020کے آخری دن سندھ میں کورونا وائرس سے کتنے لوگ جاں بحق ہوئے ؟ افسوسناک خبر آگئی 

سال 2020کے آخری دن سندھ میں کورونا وائرس سے کتنے لوگ جاں بحق ہوئے ؟ افسوسناک ...
سال 2020کے آخری دن سندھ میں کورونا وائرس سے کتنے لوگ جاں بحق ہوئے ؟ افسوسناک خبر آگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 27 مریض انتقال کر گئے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں ایک ہزار 254 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ 15 ہزار 679 ہو گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 657 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔