کپڑوں کی صنعت سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، موجیں لگ گئیں

کپڑوں کی صنعت سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، موجیں لگ گئیں
کپڑوں کی صنعت سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، موجیں لگ گئیں
سورس: Pxhere (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت کی برآمدات میں رواں سال جولائی سے نومبر کے دوران 4.88فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے اس عرصے کے دوران برآمدات 6.04ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ ویب سائٹ texcovery.com کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 5.76ارب ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔ پاکستان کے ادارہ شماریات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسائل شعبے کی برآمدات میں نومبر کے مہینے میں گزشتہ سال کی نسبت 9.27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر ریکارڈ 14.4فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اس اضافے کی وجہ برآمد کنندگان کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی مراعات قرار دی جا رہی ہیں۔ یہ مراعات کورونا وائرس کی وباءکے سبب درپیش آنے والے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے برآمد کنندگان کو دی گئی ہیں تاکہ برآمدات کو مستحکم رکھا جا سکے۔

مزید :

بزنس -