امریکی تاریخ کا سب سے خطرناک سیریل کلر، 1970 سے 2005 تک 93 لوگوں کو قتل کرنے والا80 برس کی عمر میں چل بسا

امریکی تاریخ کا سب سے خطرناک سیریل کلر، 1970 سے 2005 تک 93 لوگوں کو قتل کرنے والا80 ...
امریکی تاریخ کا سب سے خطرناک سیریل کلر، 1970 سے 2005 تک 93 لوگوں کو قتل کرنے والا80 برس کی عمر میں چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی تاریخ کا سب سے خطرناک سمجھا جانے والا سیریل کلر 80 برس کی عمر میں انتقال کرگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیموئل لٹل کا انتقال ریاست کیلی فورنیا کے ایک ہسپتال میں ہوا۔ اسے 2014 میں قتل کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اس نے سنسنی خیز انکشافات کیے تھے۔

سیموئل لٹل نے اعتراف کیا تھا کہ وہ 1970 سے 2005 تک 93 لوگوں کو قتل کرچکا ہے جن میں سے اکثریت خواتین کی ہے۔ وہ چار دہائیوں تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے اس لیے بچا رہا کیونکہ وہ جسم فروش خواتین، بے گھر اور سیاہ فام افراد کو نشانہ بناتا تھا۔

سیموئل لٹل کی گرفتاری کے بعد حکام نے بہت سے کیسز کی فائلیں کھلوانا شروع کردی تھیں ، یہ ایسے کیسز تھے جو دہائیوں سے حل نہیں ہو پارہے تھے۔ بعض کیسز اب بھی ایسے ہیں جو حل طلب ہیں لیکن سیموئل لٹل کی موت کے بعد ان کے حل ہونے کی آخری امید بھی دم توڑ گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ بہت سے مقتولین کے ورثا کو شاید اب کبھی بھی تلاش نہ کرپائے۔

خیال رہے کہ سیموئل لٹل کے اعتراف کے بعد پولیس اب تک 50 کیسز کے بارے میں تصدیق کرچکی ہے کہ وہ اسی سیریل کلر کے ہاتھوں قتل ہوئے۔