سپین میں ویکسین لگانے والی نرس خود کورونا کی مریض نکلی

سپین میں ویکسین لگانے والی نرس خود کورونا کی مریض نکلی
سپین میں ویکسین لگانے والی نرس خود کورونا کی مریض نکلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)سپین کے شہر لیریدہ میں ویکسین لگانے والی ٹیم کی ایک نرس خود کورونا کی مریض نکلی۔لیریدہ میں واقع اولڈ ہوم میں ویکسین لگانے والی نرس کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جومثبت آیاہے جس کی وجہ سے اسکی ساتھی چار نرسز کو بھی آئسو لیٹ میں بھیج دیا گیا۔
یاد رہے کہ سپین کے محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد18 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 50ہزار 450 تک پہنچ چکی ہے۔