معروف قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں اسرار الحق کورونا کے باعث انتقال کر گئے

معروف قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں اسرار الحق ...
معروف قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں اسرار الحق کورونا کے باعث انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں اسرار الحق ایڈووکیٹ کورونا کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان  میاں اسرار الحق ایڈووکیٹ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم موذی مرض کے ہاتھوں وہ  دوران علاج دم توڑ گئے ، مرحوم میاں اسرار الحق ایڈووکیٹ  کا تعلق لاہور کے علاقے جی ٹی روڈ باغبانپورہ سے تھا ، اُن کی نماز جنازہ آج شب  دس بجے ادا کی جائے گی ۔ آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے مرحوم میاں اسرار الحق وکلا سیاست میں اہم مقام رکھتے تھے۔ میاں اسرار الحق جوانی سے بڑھاپے تک وکلا تنظیموں میں اہم عہدوں پر منتخب ہوتے رہے۔ میاں اسرار الحق پاکستان بار کونسل کے ہونے والے انتخابات میں بھی امیدوار تھے۔ وہ دو مرتبہ صدر لاہور ہائیکورٹ بار، ایک مرتبہ ممبر پاکستان بار کونسل اور صدر لاہور بار ایسوسی ایشن بھی رہ چکے تھے ۔