سندھ میں ضمنی انتخابات،مشترکہ امیدوار لانے کے لئے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی اہم ملاقات

سندھ میں ضمنی انتخابات،مشترکہ امیدوار لانے کے لئے ایم کیو ایم اور تحریک ...
سندھ میں ضمنی انتخابات،مشترکہ امیدوار لانے کے لئے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی اہم ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ  (ایم کیو ایم ) اورپاکستان تحریک انصاف کے درمیان سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے مشترکہ امیدوار لانے پر بات چیت ہوئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے دوست ضمنی انتخاب کے لئے تشریف لائے، ہم نے مشترکہ امیدوار لانے سے متعلق گفتگو کی،انکا کہنا تھا کہ   گزشتہ بارہ برسوں میں جو سب سے بڑی آفت ٹوٹی وہ پیپلزپارٹی ہے، جس دن شفاف مردم شماری ہوئی تو پیپلز پارٹی  کی اکثریت نہیں رہے گی،پاکستان تحریک انصاف کی گزارشات کو سنا ہے، معاملہ رابطہ کمیٹی میں رکھیں گے، ہم کوئی ضدی بچے نہیں، نئی مردم شماری کا مطالبہ وزیراعظم کے سامنے بھی رکھا ہے۔

مزید :

قومی -