برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لیے اہم پالیسی متعارف کرادی گئی 

برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لیے اہم پالیسی متعارف کرادی گئی 
برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لیے اہم پالیسی متعارف کرادی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو ہوم قرنطینہ کرنے کی پالیسی متعارف کرادی۔ یہ پالیسی کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم کی موجودگی کے پیش نظر لاگو کی گئی ہے۔
حکومت پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ سے آنے والے افراد کو سات دن کے لیے لازمی طور پر گھروں میں قرنطینہ کیا جائے ۔ ہم نیوز کے مطابق برطانیہ سے آنےوالے افراد کے ائیر پورٹس پر ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے جائیں گے اور تمام ضروری تفصیلات حاصل کرنے کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید :

قومی -