لاہور جنرل ہسپتال کے مہمان خانوں میں ملنے والی سہولیات نے تیمارداروں کی بڑی مشکل حل کردی 

لاہور جنرل ہسپتال کے مہمان خانوں میں ملنے والی سہولیات نے تیمارداروں کی بڑی ...
لاہور جنرل ہسپتال کے مہمان خانوں میں ملنے والی سہولیات نے تیمارداروں کی بڑی مشکل حل کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریضوں کے ہمراہ دور دراز کے علاقوں سے آئے تیمارداروں اور اہل خانہ کی آسانی کیلئے لاہور جنرل ہسپتال(ایل جی ایچ) کے مہمان خانوں میں تمام سہولیات میسر ہیں،بڑھتی سردی کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے  گرم بستر اور رضائیاں بھی بروقت  مہیا  کی گئیں ہیں ، دوپہر اور رات کے کھانے سمیت تمام تر رہائشی سہولیات کا خاص خیال رکھا جارہا ہے تاکہ مجبوری میں آئے پریشان حال اہل خانہ ہوٹلوں میں دھکے نہ کھائیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر دوہزار اٹھارہ میں اس مشن کا آغاز کیا گیا تھا اور اس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جارہا ہے تاکہ مریضوں کی فیملیز کو بلاتعطل سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ اس سے قبل دوسرے شہروں سے آئے لوگ مریضوں کے ہسپتال داخلے کے بعد یا ہوٹل کا رخ کرتے اور جو ہوٹل کا خرچ برداشت نہ کرپاتے تو وہ فٹ پاتھ یا باغوں میں کھلے آسمان تلے سو جاتے۔ مہمان خانوں میں چند لوگوں کا تعلق لاہور سےبھی ہے کیونکہ مریض کی تیمارداری کے دوران ہسپتال میں موجود رہنا انکی مجبوری ہے، ایسے میں مہمان خانے بہت بڑی سہولت ہیں۔لاہور جنرل ہسپتال کے مہمان خانوں میں اس وقت دو سو لوگوں کی گنجائش ہے،جس کو بڑھانے کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔ایل جی ایچ کے پرنسپل نے انتظامیہ سمیت تمام مہمان خانوں کا دورہ  کیا،لوگوں کے تاثرات پوچھے اور شکایات کےازالےکیلئےدو ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ  کو فوکل پرسن منتخب کیا گیا ہے۔