’عمران خان جب بھی گئے اپوزیشن کی تحریک اس کی وجہ نہیں ہوگی‘ ماہر علم نجوم کی پیشگوئی

’عمران خان جب بھی گئے اپوزیشن کی تحریک اس کی وجہ نہیں ہوگی‘ ماہر علم نجوم کی ...
’عمران خان جب بھی گئے اپوزیشن کی تحریک اس کی وجہ نہیں ہوگی‘ ماہر علم نجوم کی پیشگوئی
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر علم نجوم ہمایوں عزیز نے پیشگوئی کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کی تحریک کی وجہ سے گھر نہیں جائیں گے، وہ جب بھی گھر گئے اس کی وجہ اپوزیشن نہیں ہوگی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں عزیز کا کہنا تھا کہ مارچ 2021 سے ملک میں معاشی لحاظ سے تھوڑی سی بہتری آئے گی، یہ تو نہیں ہوگا کہ آسمان سے ہُن برسنے لگے لیکن بہتری ضرور آئے گی۔

انہوں نے پیشگوئی کی کہ 2021 میں ہمارا ہمسایہ ملک بھارت پاکستان میں پراکسی کو بڑھانے اور بے امنی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا لیکن اللہ تعالیٰ انہیں اپنے ہی مسائل میں الجھا دے گا۔

کورونا وائرس کے حوالے سے ہمایوں عزیز نے پیشگوئی کرتے ہوئے  کہا کہ مارچ سے اپریل 2021 کے دوران کورونا کافی حد تک قابو میں آجائے گا۔