صوابی(بیورورپورٹ)اتحاد کاشتکاران کا تمباکو بائیکاٹ مہم جمعرات کو چھٹے روز مرغز، انبار، زیدہ، شاہ منصور کے علاقوں میں جاری رہی۔اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں جر گے کئے گئے اس موقع پر اتحاد کاشتکاروں کے چیر مین عارف علی خان، لیاقت یوسفزئی، عابد علی کے علاوہ درجنوں کاشتکاروں نے خطاب کر تے ہوئے اعلان کیا کہ گذشتہ سال کے تمباکو مارکیٹ بحران اور کاشتکاروں کے بے عزتی اور استحصال کے خلاف مکمل بائیکاٹ ہو گا کاشتکار جر گہ آئندہ چار دنوں میں لاہور، نوشہرہ اور مردان کے علاقوں میں منعقد ہوگا۔ اور جنوری کے پندرہ تاریخ کے بعد صوابی گراؤنڈ میں بڑا جر گہ اور عوامی جلسہ ہو گا جس میں کاشتکاروں اور مقامی جر گوں کے ساتھ مل کر چارٹر آف ڈیمانڈ کے لئے ڈیڈ لائن کا اعلان کیا جائیگا جس کے بعد مشترکہ جر گے کئے جائیں گے اور بائیکاٹ مہم کو ہر صورت کامیاب کیا جائیگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمباکو فصل کو درجہ دینے کے لئے پارلیمنٹ سے قانون سازی کی جائے، مہنگائی کے تناسب سے تمباکو نرخ کا اعلان قانون کے مطابق کیا جائے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں دس فیصد اضافہ کر کے اس رقم کو تمباکو کاشتکاروں اور پیداواری علاقوں کے فلاح و بہبود کے لئے مختص کی جائے۔