بلال یاسین پر حملہ، بیٹے کا بیان آگیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر بلال یاسین پر فائرنگ کے بعد ان کے بیٹے کا بیان سامنے آگیا۔
بلال یاسین کے صاحبزادے نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے والد پر نقاب پوش افراد نے داتا صاحب کے علاقے میں فائرنگ کی۔ وہ اپنے حلقے میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ بیٹے کے مطابق ان کے والد بلال یاسین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ بلال یاسین پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ انہیں میو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا آپریشن کیا جائے گا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دو گولیاں لیگی رہنما کے پیٹ اور ایک گولی ٹانگ میں لگی ہے۔