والڈ سٹی کا بھاٹی گیٹ تک گائیڈڈ ٹور،سیاحوں کی بھرپور دلچسپی

  والڈ سٹی کا بھاٹی گیٹ تک گائیڈڈ ٹور،سیاحوں کی بھرپور دلچسپی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)والڈ سٹی اتھارٹی نے بھاٹی گیٹ میں ایک مسحور کن گائیڈڈ ٹور "لاہور کا چیلسی" کی کامیابی سے میزبانی کی۔ اس ٹور میں شرکاء کو لاہور کی بھرپور تاریخ اور ثقافتی ورثے کے مرکز میں ایک ناقابل فراموش لمحات کا تجربہ دیا گیا۔ ٹور کا آغاز فورٹ روڈ فوڈ سٹریٹ سے ہوا جہاں سے سیاحوں کو رنگیلا رکشہ را ئیڈ کے ذریعے تاریخی بھاٹی گیٹ لایا گیا اور پھر یہاں سے بازار حکیماں، گلی مولانا روحی، شیش محل گھاٹی، اور مبارک حویلی سمیت تاریخی مقامات کے خزانے کی کھوج کی۔ اس دورے میں فقیر خانہ میوزیم، نقش سکول آف آرٹس، اور ترنم چوک جیسے ثقافتی جواہرات کو بھی اجاگر کیا گیا، اس کے ساتھ علامہ اقبال جیسے لیجنڈز کی مشہور رہائش گاہ اور محمد رفیع کی دکان بھی شامل تھی۔اس ٹور کے دوران سیاحوں نے حویلی نونہال سنگھ کے فن تعمیر کی خوبصورت جھلک دیکھی، جس نے شرکاء کو اس قدیم شہر کی شان و شوکت پر حیرت میں ڈال دیا۔سیاحوں کی شاندار برنچ سے تواضع کی گئی۔ اس ٹور میں تقریباً 110 سیاحوں نے حصہ لیا اور پرانے شہر کی تاریخی گزرگاہوں اور عمارتوں سے لطف اندوز ہوئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم، اصغر حسین نے کہا، " اندرون شہر لاہور کی اصل تاریخ اس کی ثقافت اور یہ گلی کوچے ہیں۔ 

 یہاں ہر گلی کوچے اور عمارت کی اپنی کہانی ہے۔