افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف استعمال تشویشناک،خالد مسعود سندھو
لاہور(پ ر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے امارت اسلامی افغانستان کی طرف سے پاکستان کے خلاف جارحیت اور مسلسل تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی حمایت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ افغانستان ایک برادر مسلم ملک ہے، اور پاکستان ہمیشہ سے افغان عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے، تاہم افغانستان کی سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ہونا نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ اسلامی اخوت کے اصولوں کے بھی منافی ہے۔انہوں نے مزید کہا امارت اسلامی افغانستان کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے اور ایسے عناصر کی حمایت ختم کرنی چاہیے جو دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے استحکام اور ترقی کے لیے کام کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور تعاون ہی خطے میں امن کا ضامن ہو سکتا ہے۔
،پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا، دونوں طرف سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مثبت اقدامات کیے جانے چاہییں