غیر مسلم زرعی رقبہ کی نیلامی نہ ہو سکی،وقف املاک بورڈ حکام کا نوٹس

غیر مسلم زرعی رقبہ کی نیلامی نہ ہو سکی،وقف املاک بورڈ حکام کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ بق متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے رواں مالی سال 25۔2024 کے 6ماہ گزرنے کے باوجود 52فیصد غیر مسلم زرعی رقبہ نیلام نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ملک بھر میں تعینات ایڈمنسٹریٹرز،ڈپٹی اور اسسٹنٹ ایڈ منسٹریٹرز کی توجہ مالی نقصان کی جانب مبذول کرواکے ان کو5یوم کے اندر غیر نیلام شدہ زرعی رقبہ کا نیلامی شیڈول بنانے کا پابند بنایا تھاجبکہ زونل و ضلعی دفاتر اورفیلڈ سٹاف کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرنے اور نیلامیوں کا شیڈول بروقت بھجو ا نے میں ناکام رہنے والوں کے خلاف کا ر رو ا ئی کی نوید بھی سنا دی تھی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں موجود وقف زرعی رقبہ میں سے 52فیصد لاٹس بڈ نہ ہونے اور کم مالیت کی بڈ ہونے کے سبب نیلام نہیں ہوسکیں۔

  جس کے باعث متروکہ وقف املاک بورڈ کو بڑا مالی نقصان ہوا ہے۔