پونچھ ہاؤس میں بھگت سنگھ گیلری قائم،چیف سیکرٹیر ی نے افتتاح کیا
لاہور(جنرل رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب ز ا ہد اختر زمان نے پونچھ ہاؤس میں بھگت سنگھ گیلر ی کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدا یت پر تحریک آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کی یاد میں پونچھ ہاؤس میں گیلری قائم کی گئی ہے۔گیلری میں تا ر یخی تصاویر، خطوط اور اخبارات کے تراشوں کے ذ ر یعے بھگت سنگھ کی آزادی کیلئے جدوجہد کو نمایاں کیا گیا گیا ہے۔انگریز دور حکومت میں بھگت سنگھ کیخلا ف بغاوت کے مقدمے کی سماعت پونچھ ہاؤ س میں کی گئی تھی۔ صنعت و تجارت اور سیاحت کے محکموں کے مابین معاہدہ کے تحت سیاحوں کو پو نچھ ہا ؤ س تک رسائی فراہم کی جائیگی۔چیف سیکر ٹر ی نے 1849 میں تعمیر ہونے والی پونچھ ہا ؤ س کی تا ر یخی عمارت کی تعمیر و بحالی کے کام کا معا ئنہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی عمارات و مقامات قومی اثاثہ، انکا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاریخی عمارتوں کی بحالی سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ کی سربراہی پونچھ ہاؤس کو اسکی اصل شکل میں بحال کیا گیا۔ مواصلات و تعمیرات، سیاحت کے محکموں کے سیکرٹریز، ڈی جی آرکیالوجی اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔