دوسرا ٹیسٹ، پاکستان جنوبی افریقہ 3جنوری سے مد مقابل
کیپ ٹاؤن(این این آئی)جنوبی افریقا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک نیولینڈز،کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔پروٹیز ٹیم کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔میزبان پروٹیز ٹیم نے گرین شرٹس پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دی تھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے قریب پہنچ کر شکست کا بہت افسوس ہے اب ہماری پوری توجہ دوسرے ٹیسٹ میچ پر ہے اور ٹیم عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی اور ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کرے گی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں بطور کپتان ا ور بیٹر عمدہ پرفارمنس میری اولین ترجیح ہے۔