کھیلتا پنجاب تاریخ کے بڑے گیمز ہیں،ڈی جی سپورٹس
لاہور (این این آئی)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت کھیلتاپنجاب گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹرز طارق خانزادہ، عطاالرحمن، چاند پروین اورپنجاب کے تمام صوبائی کوچز ودیگرنے شرکت کی، اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے کھیلتا پنجاب گیمز کے صوبائی مرحلہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا اورکھلاڑیوں کی رہائش، گیمز کے انعقاد انتظامی کمیٹیاں اور وینیوز کیلئے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔ڈی جی سپورٹس خضرافضال چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ بیس ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے تھے،یہ پنجاب کی تاریخ کے بڑے گیمز ہیں،کھیلتا پنجاب گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کروائے جارہے ہیں۔
،کھیلتا پنجاب گیمز کے پہلے دو مرحلے انٹرکلب ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل سطح کے مقابلوں کاکامیابی سے انعقاد کیا گیا ہے۔