سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کرگئے

    سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی ارشد پرویز 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کھلاڑی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ارشد پرویز 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، انہوں نے 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جس میں 11 رنز بنائے۔ارشد پرویز نے 248 فرسٹ کلاس میچز میں 14986 بنائے، ان کا بہترین اسکور 253 رنز ناٹ آٹ تھا، انہوں نے 39 سنچریاں اور 65 نصف  سنچریاں بھی اسکور کیں جبکہ 63 لسٹ اے میچز میں 2 سنچریوں اور 9 نصف سنچریوں کی بدولت 1560 رنز بنائے۔

۔دریں اثناء پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی سی) نے سابق بین الاقوامی کرکٹر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور اہل خانہ و دوستوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

s