شہریوں کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے، سی سی پی او

  شہریوں کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے، سی سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کی جانب سے نیو ایئر کے تناظرمیں نقص امن کا سبب بننے والے سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور پولیس نے سال 2024ء میں مجموعی طور پر6611سرچ آپریشنزکئے ۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے جاری اپنے بیان میں کہی۔  سی سی پی او  بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں نیو ائیر کے موقع پر قیامِ امن کو یقینی بنانے کے لئے سرچ اینڈکومبنگ آپریشنز جاری ہیں انہوں نے سپروائزری افسران کو تفریحی مقامات، مارکیٹس اور دیگر اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ عمل میں لائی جا ئے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں شہر کے حساس علاقوں کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کریں  سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوان الرٹ رہیں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں  شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں کو سرچ آپریشنز کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید :

علاقائی -