ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب سے مسیحی رہنماؤں کے وفد کی ملاقات

  ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب سے مسیحی رہنماؤں کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے مسیحی رہنماؤں کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی  وفد کے شرکاء میں چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کامران پرویز چوہدری، پاسٹر شہزاد صدیق، پاسٹر آصف کھوکھر، پاسٹر اظہر صدیق، سلیم سندھو، شوکت گل، زنیرہ سندھو اور ناصر جمیل شامل تھے۔ وفد نے کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں، مسیحی برادری کے لیے  بہترین سکیورٹی اقدامات پر پنجاب پولیس کی خدمات کو سراہا اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز نے وفد کو تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

 ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، شہزادہ سلطان نے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں اور مسیحی برادری کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے جبکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور امن کے قیام میں مسیحی برادری کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہ میثاق سنٹرز پر تعینات مسیحی سٹاف ترجیحی بنیادوں پر اقلیتوں کے مسائل حل کررہے ہیں۔ شہزادہ سلطان نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس میں خدمات سر انجام دینے والے مسیحی ملازمین محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں اور پنجاب سمیت ملک بھر میں تمام مذاہب کو اپنے عقائد پر عملدرآمد کی  مکمل آزادی حاصل ہے۔ وفد نے مسیحی برادری کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزید :

علاقائی -