ڈولفن، پی آر یو کی کارروائیاں، 7ملزمان، 9 ڈکیت گینگز گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈولفن و پی آریو کی ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری، ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا کہ ہفتہ وار کارروائیوں کے دوران ڈولفن و پی آر یو ٹیموں نے شہر بھر سے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان اور9 خطرناک ڈکیت گینگزگرفتار کر کے ان سے 3 موٹر سائیکل، 1 موبائل فون ب، 19 پستول،4 رائفلیں، گولیاں و میگزینز برآمد کیے اس کے علاوہ،ہیلپ لائن پرموصول 893کالزپرفوری ریسپانس عمل میں لایاگیا جبکہ ورانِ پٹرولنگ 43 اشتہاری سمیت 180 عادی مجرمان، 19 عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے، منشیات فروشوں سے 11 بوتلیں شراب، آئس، چرس برآمد کی گئی، 7روز کے دوران 97مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کروا کر289 افرادکیخلاف قانونی کارروائی کی گئی 12ون ویلر، 5 پتنگ بازی، 9آتش بازی وہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان گرفتار کیے اورکمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈزمیں 155سیزائدافرادکوریسکیوکیاگیا۔