مذاکرات، حکومتی، پی ٹی آئی کمیٹی کا اجلاس 2جنوری کو طلب، تحریک انصاف کا دومطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ 

  مذاکرات، حکومتی، پی ٹی آئی کمیٹی کا اجلاس 2جنوری کو طلب، تحریک انصاف کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) حکومتی اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 2 جنوری کو طلب کرلیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے ہو گا جس میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی مطالبات کی فہرست پیش کریگی۔خیال رہے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو اجلاس کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد 2 مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن بنانے اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر مشاورت کی۔ذرائع کا کہنا ہے تحریک انصاف تحریری طور پر دو ہی مطالبات حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے گی، پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کاتحریری مطالبہ رکھے گی، تحریک انصاف جیلوں میں بند اپنے کارکنوں کی رہائی کا تحریری مطالبہ سامنے رکھے گی۔تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات 2جنوری کو ہوں گے۔دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھاحکومت سے ہمارے مذا کرت 2 تاریخ کو ہوں گے جس کیلئے اپنی مذاکرتی ٹیم سے مشاورت کررہے ہیں اورآپس کی ملاقاتیں بھی جاری ہیں، ہمارے مطالبات واضح ہیں اور بانی کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے، ملک کو آگے لے جا نے کیلئے ہر ممکن تعاون کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا تمام مذاکرتی ٹیم کے ارکان اگلی نشست کا حصہ ہوں گے۔

اجلاس طلب

مزید :

صفحہ اول -