ملک میں پولیوکا ایک اورکیس سامنے آگیا، رواں سال کیسز کی تعداد 68 ہوگئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں رواں سال کے اختتام پر ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق رواں سال کا 68 واں پولیو کیس ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوا ہے۔ ڈی آئی خان سے رواں سال پولیو کا یہ 10واں کیس ہے۔نیشنل ای او سی کے مطابق بلوچستان سے24، خیبرپختونخوا سے 20، سندھ سے 19 اور ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوا ہے۔
پولیو