ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4اہلکار زخمی

     ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی)خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 4اہلکار زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرہ ٹانک روڈ پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ چوکی پر خودکش حملے میں 4سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جہاں ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے تحصیل کلاچی میں کنوری پوسٹ کو نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کے پیچھے آنے والے ایک رکشے میں دیگر مسلح افراد بھی حملہ آور ہوئے جنہوں نے سکیورٹی پوسٹ پر فائرنگ کردی لیکن سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کے باعث دہشت گرد فرار وہاں سے ہوگئے، حملے کے فوری بعد ہتھلہ، کلاچی، ڈیرہ اسمعیل خان اور ٹانک سے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، زخمی سکیورٹی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق   اس خودکش حملے میں بمبار کی جانب سے استعمال کی جانے والی گاڑی بنیادی طور پر خیبر پختونخوا حکومت کے کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ کی تھی، دہشتگردوں نے 10دسمبر کو ایک واردات میں یہ سرکاری گاڑی چھین لی تھی، چیک پوسٹ کے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

خود کش حملہ

مزید :

صفحہ اول -