پاکستانی سفیر کی سعودی وزیر برائے امورِ خارجہ سے ملاقات

Dec 31, 2024 | 08:57 AM

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں سفیرِ پاکستان احمد فاروق نے سعودی وزیر برائے خارجہ امور ولید بن عبدالکریم سے ملاقات کی۔ 

سعودی وزیر برائے امورِ خارجہ نے سفیرِ پاکستان  احمد فاروق کا خیر مقدم کیا۔ 

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اور پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے پر اتفاق کیا گیا۔دو طرفہ ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں