کاشف سعید کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کی ڈاکٹر صفدر عباسی سے ملاقات

  کاشف سعید کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کی ڈاکٹر صفدر عباسی سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے ایک وفد نے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں جی ڈی اے کے رہنما ڈاکٹر صفدر عباسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے سندھ کی صورتحال پر بات چیت کے علاوہ صوبے میں بدامنی، ڈاکو راج، کرپشن، بیڈ گورننس سمیت دریائے سندھ پر نئے کینالوں کی تعمیر اور عوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے  مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ وفد نے جے ڈی اے رہنما کو جماعت اسلامی کی میزبانی میں بدامنی اورڈاکو راج کیخلاف 12 جنوری 2025 کو سکھر کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی آل پارٹی کانفرنس کا دعوت نامہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو، سابق صدر ہائیکورٹ بار لاڑکانہ عاشق دھامراہ اور قاری ابو زبیر جکھروبھی موجود تھے۔