صوابی، پولیس نے منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکر لیا

  صوابی، پولیس نے منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورو رپورٹ) صوابی پولیس نے منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکر لیا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق  ڈی ایس پی سرکل صوابی عدنان اعظم خان  کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صوابی الطاف خان  نے  دیگر پولیس نفری کے ہمراہ  مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان  اشفاق اور محمد شیر ساکنان گلوڈھیری کے قبضے سے 860 گرام آئس برآمد کیے گئے جبکہ ملزم طاہر چشم سکنہ صوابی کے قبضے سے 86 گرام آئس اور ایک عدد پستول برآمد کرلی جبکہ ملزم خریرہ سکنہ پنج پیر کے قبضہ سے پستول سمیت برآمد کرلی۔اسی طرح اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزمان گل،محبوب اور تیمور ساکنان مانیری بالا کو بھی گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،