گوجرانوالہ، سرکاری ادویات چوری میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)اینٹی کرپشن نے سرکاری ادویات کی چوری میں ملوث دو سینٹری ورکر اور چوکیدار سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کاروائی ڈائریکٹر جنرل پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانوالہ امجد شہزاد کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن منڈی بہا الدین چوہدری ضیا اللہ اور سرکل آفیسر منڈی بہاالدین عمران الحق نے کامیاب چھاپہ مار کاروائی کرکے کرپٹ سرکاری اہلکاروں سینٹری ورکرز مہتاب اقبال،سنی اور چوکیدار سجاد حسین جو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مندی بہاﺅالدین میں تعینات تھے کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری ہسپتال سے لاکھوں روپے مالیتی سرکاری ادویات چوری کرکے پرائیویٹ میڈیکل سٹور پر فروخت کی تھیں تاہم دوران ریمانڈ ادویات کو برآمد کرکے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ منڈی بہاالدین نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔