مدارس رجسٹریشن ایکٹ کا نوٹی فکیشن بڑی کامیابی ہے ،علامہ راشد سومرو
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مدارس کی رجسٹریشن ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا پر جمعیت علمائے اسلام سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی سربلندی کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے جے یو آئی سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری کے جاری کردہ میں قائد علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ دینی مدارس کا تحفظ ہمارا ایمان ہے اور جے یو آئی ہر سطح پر مدارس کے دفاع کے لیے کردار ادا کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن ایکٹ کو قانونی شکل دینے میں دینی قوتوں اور جے یو آئی کی مسلسل جدوجہد کا کلیدی کردار رہا ہے۔ یہ کامیابی علماء، دینی اداروں اور تنظیمات مدارس کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔ علامہ سومرو نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، اور جے یو آئی ہر قیمت پر مدارس کی خودمختاری کا تحفظ کرے گی۔جاری بیان میں انہوں نے کارکنان، علماءاور دینی طبقے کو مبارکباد دی اور اس جدوجہد پر اللہ کا شکر ادا کیا۔