ہماری ثقافت، ہمارا سکھر میوزیکل نائٹ شو کا انعقاد
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر انتظامیہ کی جانب سے ہماری ثقافت، ہمارا سکھر میوزیکل نائٹ شو کا انعقاد کیا اور ثقافتی میوزیکل نائٹ شو نے شہر کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا گیا یہ تقریب سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) کی جانب سے مہران کلچر کامپلیکس میں منعقد کی گئی، جس میں دیہات کی منظم عورتوں، بچوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سرسو کی چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ڈتل کلہوڑو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میں بے تحاشا کلچرل پروگرام ہوئے ہیں، سندھ ریسورسز کے حوالے سے مالدار ہے، اور ہمارا کلچر شاہکار ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2003 میں سندھ حکومت نے سرسو بنائی تاکہ بھرپور تنظیم سازی کرکے غربت کا خاتمہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سرسو نے لاکھوں دیہاتی عورتوں کو منظم کیا ہے، انہیں تربیت فراہم کرکے خود مختیار بنایا ہے جب کہ 5 لاکھ مزید عورتوں کو منظم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سرسو بغیر سود کے چھوٹے قرضے فراہم کر رہی ہے جن سے دیہاتی عورتیں چھوٹے چھوٹے کاروبار کا آغاز کرتی ہیں جن سے ان کی زندگیوں میں نمایاں فرق دیکھا جاسکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سرسو کو سندھ حکومت کا تعاون حاصل ہے، حکومت ادارہ کو جتنی زیادہ رقم مہیا کریگی اتنی ہی غربت میں زیادہ کمی آئیگی۔ ڈتل کلہوڑو نے کہا کہ ہمارا ٹارکٹ 2.5 ملین گھرانوں کو منظم کرنا ہے۔محکمہ روینیو کے اسٹاف افسر سمندر خان بھٹو نے کہا کہ سکھر کی ضلعی انتظامیہ شہریوں کیلئے تعلیم اور کھیل کے میدانوں میں بہترین ماحول، تفریح اور ثقافت کو اجاگر کر ے کیلئے ایسے شاندار پروگراموں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ سرسو کیساتھ مزید پروگرام ترتیب دیں گے بالخصوص جس سے عورتیں اور بچے مستفید ہوسکیں۔ سماجی رہنما شائستہ کھوسو, غزالہ انجم، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سمندر خان بھٹو، سرسو ریجنل منیجرعاشق کلوڑ، سینئر مینیجر نوید میمن، یار محمد بوزدار, ڈسٹرکٹ مینیجر نسرین نوناری، جمیل سومرو، رفیق سومرو و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔