صوابی،درینہ دشمنی،1 شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

  صوابی،درینہ دشمنی،1 شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورو رپورٹ) موضع دوبیان میں سابقہ دلبدی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگئے، محمد قاسم نے زخمی حالت میں تھانہ یارحسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ رات نماز عشاءکے وقت الطاف کے گھر آکر وہاں موجود تھے جب کہ الطاف کچھ دیر قبل گھر سے کوچہ کی طرف نکلا تھا جس پر میں بھی ان کے پیچھے گھر سے باہر نکل کر کوچے کی طرف گیا، جہاں یکدم اویس، انس اور عمر نے مسلح آکر ہم پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے الطاف موقع پر جاں بحق جبکہ وہ زخمی ہوگئے، رپورٹ میں وجہ عناد سابقہ دلبدی بیان کی گئی ہے پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،