لائرز ایشیاء کپ،پاکستانی ٹیم ونر، جشن، مٹھائیاں تقسیم

     لائرز ایشیاء کپ،پاکستانی ٹیم ونر، جشن، مٹھائیاں تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(سپورٹس رپورٹر)پاکستان لائرز ٹیم نے دوسرا ٹی 20 ساتھ ایشیا کپ جیت کر سر فخر سے بلند کردیا عدنان نعیم بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں اختتام ہونے والا دوسرا ایشیا کپ لائرز ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان لائرز کی ٹیم فاتح رہی جس سے پاکستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی پاکستان ٹیم میں ملتان شہد کی نمائندگی کرنے والے محمد فاضل خان اور زوہیب حسن کا اس ایونٹ میں کردار قابل تعریف رہا محمد فاضل خان نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا پاکستان لائرز کرکٹ ٹیم کی اس(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 شاندار کامیابی پر ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نے لائرز ٹیم کو اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لائرز ٹیم نے دوسرا ایشیا کپ جیت کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا اور یہ ثابت کردیا کہ پاکستانی وکلاکھیل کے میدان میں بھی آگے ہیں ملتان سے تعلق رکھنیوالے وکلا محمد فاضل خان اور زوہیب حسن کا کردار قابل فخر رہا محمد فاضل کی شاندار کارکرگی ان کے بہترین کھلاڑی ہونے کے اعزاز کا باعث بنی جس پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ان کو اور ایشیا کپ جیتنے پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتا ہے اور پر امید ہے کہ مستقبل میں بھی لائرز ٹیم اسی طرح دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرتی رہے گی۔