فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن،جرمانے، وارننگ،سامان تلف
ملتان، ڈیرہ غازیخان (نیوز رپورٹر،سٹی رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کیخلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ روڈ موسی پاک میں کولڈ سٹور کو سٹوریج ایریا میں چھپکلیاں پائے جانے،خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 50 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اسی طرح 8(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
نمبر چونگی،بوسن روڈ بہادر پور میں 2 نان شاپس کو پانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 25 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اس کے علاوہ اڈا جنڈیالی بنگلہ میاں چنوں میں 2 سپر سٹورز کو ایکسپائرڈ مصالحہ جات رکھنے پر 25 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔مزید ریلوے کالونی خانیوال میں 2 بیکریز کو مضر صحت سوہن حلوہ فروخت کرنے اور ناقص گھی کا استعمال کرنے پر 35 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔مزید برآں گگو منڈی وہاڑی میں 2 بیکریوں کو ایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس فروخت کرنے پر 40 ہزارروپے کے جرمانے کیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں دن رات فیلڈ میں متحرک،ڈی جی خان،مظفر گڑھ اور راجن پور میں ملک شاپس،ہوٹلز،کریانہ سٹورز پر کارروائیاں،معیار بہتر نہ ہونے پر بھاری جرمانے عائد،100 لٹر ملاوٹی دودھ،15 کلو کھلے مصالحے،7 لٹر ایکسپائرڈ مشروبات،3 کلو چائنہ نمک،90 ساشے گٹکا تلف، کالج روڈ ڈی جی خان میں 2 ملک شاپس کو پانی ملا دودھ فروخت کرنے پر 25 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیئیگئیاسی طرح بستی اللہ بخش جتوئی روڈ مظفرگڑھ میں کریانہ سٹور کو کھلے،ملاوٹی مصالحے،ممنوعہ چائنہ نمک رکھنے پر 25 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیااس کے علاوہ نور شاہ چوک کوٹ ادو مظفرگڑھ میں 2 ملک شاپس کو کم فیٹ والا دودھ بیچنے پر 18 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئیمزید شہر سلطان مظفرگڑھ میں معروف بریانی پوائنٹ کو ایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس رکھنے پر 20 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید برآں عطا مارکیٹ فاضل پور میں معروف فوڈ پوائنٹ غیر معیاری خوراک تیار کرنے،کھانے پینے کی اشیاء میں مکھیاں پائے جانے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے جہاں بھی ملاوٹی خوراک کی خریدوفروخت دیکھیں فوری 1223 پر اطلاع دیں۔