انسولین فروخت کرنیکا معاملہ، مرکزی ملز م گرفتار، تحقیقات تیز

    انسولین فروخت کرنیکا معاملہ، مرکزی ملز م گرفتار، تحقیقات تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(وقائع نگار)اینٹی کرپشن ملتان ہیڈ کوارٹر سرکل نے سرکاری انسولین فروخت کرنے کے  مرکزی ملزم شکیل احمد کی گرفتاری کے بعد تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے تین روز قبل ملزم کو ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار کیا تھا اینٹی کرپشن ملتان نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ملزم کی نشاندھی پر اینٹی کرپشن نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ اس معاملہ اینٹی کرپشن 6 لاکھ مالیت ادویات اور 42 لاکھ روپے نقد ریکوری کر چکا ہے جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوا یا گیا ہے۔