کچہ ایریا،پولیس کا ٹارگٹڈآپریشن، مغوی باحفاظت بازیاب
راجن پور(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) کچے کے ڈاکووں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، ایک اور مغوی بازیاب کرالیا گیا شاہزیب نامی مزدا ڈرائیور بحفاظت بازیاب کیا گیا مغوی شاہزیب کو چند دن قبل تھانہ شاہوالی کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔ شاہزیب نامی مزدا ڈرائیور کو لدھانی گینگ اور سکھانی گینگ نے مشترکہ واردات سے اغوا کیا تھا۔ اغوا کار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کاکچہ ایریا میں سرچ آپریشن جاری پولیس نے کچہ کے علاقے میں ڈاکوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اغوا کار مغوی کوایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کر رہے تھے،اطلاع پر پولیس نے جامع پالیسی سے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوں کے مابین (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی پیش قدمی اور بھر پور جوابی کاروائی کی بدولت اغوا کار مغوی کو چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ ڈاکوں کی کمین گاہوں کو مسمار کر دیا گیا، ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری پولیس نے بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز بھری اسلحہ سمیت آپریشن کیا کامیاب آپریشن میں ڈی ایس پی روجھان اور ایس ایچ او تھانہ شاہوالی رانا محمد طاہر سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔مغوی کی بازیابی پر ورثا کا پولیس کو اظہار تشکر، ڈی پی او فاروق امجد ایس ایچ او رانا محمد طاہر کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔ مغوی کی بازیابی پر اہل علاقہ نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا آپریشن کی کامیابی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فاروق امجد کا پولیس ٹیم کو شاباش جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے راجن پور پولیس کے حوصلے بلند ہیں، ڈی پی او راجن پور