سیاسی معاملات ہمیشہ بات چیت سے ہی حلہونے چاہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی
بوریوالا(تحصیل رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے سیکرٹری کوارڈینیشن وزیراعلی پنجاب رانا عامر کریم خان کے بھتیجیاور معروف سماجی شخصیت چیف ایگزیکٹو الکریم ڈویلپرز رانا طاہر کریم خاں کے بیٹے کی دعوت(بقیہ نمبر27صفحہ7پر)
ولیمہ پر شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات ہمیشہ بات چیت سے ہی حل ہوتے ہیں لیکن یہاں حادثہ یہ پیش آ رہا ہے کہ جرم کرنے کو سیاسی حق سمجھا جا رہا ہے کسی کا گھر جلانا توڑ پھوڑ کرنا کسی کا سیاسی حق نہیں ہو سکتا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ ایک مخصوص ٹولہ عدالتوں میں اپنے لیے سپیشل بنچ بنانے کے مطالبات کرتے ہیں لیکن کوئی حریف آجائے تو عدالتوان پر عدم اعتماد کرتے ہیں اور برے برے القاباط سے پکارتے ہیں اور فوجی تنصیبات اور حملہ کرتے ہیں سیاست میں ایسا نہیں ہوتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت میں کوئی حرج نہیں اور ڈائیلاگ ہونے چاہیں ایک سوال کے جواب پر انکا کہنا تھا کہ 9 مئی جیسے واقعات پاکستان کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہیں انکا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے تاکہ مج کیفرکرادار تک پہنچ سکیں۔