صوبہ بھر میں بورڈز امتحانات شفاف بنانے کیلئے حکومت متحرک،ایس او پیز فائنل
ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبے بھر میں بورڈز کے امتحانات شفاف بنانے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ہدایات دی گئی ہیں کہ `2024 کے ایس ایس سی (SSC) اور ایچ ایس ایس سی (HSSC) پارٹ (بقیہ نمبر33صفحہ7پر)
1 اور 2 (پہلا اور دوسرا سالانہ) امتحانات کے لیے تعینات کیے گئے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو 2025 کے امتحانات میں دوبارہ تعینات نہ کیا جائے جب تک کہ دیگر متبادل دستیاب نہ ہوں ان ہدایات پر تمام بورڈز کے چیئرمین کو عمل میں لانے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔