پی آئی اے میں آج ریفرنڈم،دو تنظیمیں آمنے سامنے
ملتان (نیوز رپورٹر)پی آئی اے میں سوداکاری ایجنٹ برائے 2025-26 کیلئے ملکی سطح پر ریفرنڈم آج 31 دسمبربروز منگل کو ہوگا ریفرنڈم میں مسلم لیگ ن کی حمایت یافتہ ائیر لیگ اور پیپلز پارٹی کی حامی پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ ائیر لیگ ملتان کے صدر مہر کلیم اللہ اور جنرل سیکریٹری فیصل مجید کہا ہے کہ ملتان میں 108 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جو آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔اس سلسلہ میں قومی صنعتی تعلقات کمیشن (بقیہ نمبر1صفحہ7پر)
نے ریفرنڈم۔کو شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیئے ہیں۔ پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگا۔ائیر لیگ کی قیادت نے کہا ہے کہ ملتان سمیت ملک بھر میں انکی پوزیشن مستحکم۔ہیاور وہ ملتان سمیت پورے ملک میں 60 فیصد ووٹ لیکر کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ وہ ریفرنڈم میں کامیاب ہوکر آٹھ سالہ محرومی کا خاتمی کریں گے اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافی بھی کریں گے پیپلز یونٹی ملتان کے صدر محمد جہانگیر خان نے دعوی' کیا ہے کہ پیپلز یونٹی پی آئی اے کی مقبول ترین یونین ہے جس نے ہمیشہ کارکنوں کے روزگار کو تحفظ دیا ہے۔اور نئی آسامیاں بھی پیدا کی ہیں۔انہیں ادارے میں اکثریت حاصل ہے اور وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔کہ پی آئی اے کے کارکنوں کی بھاری اکثریت نے یونٹی پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس بات پیپلز یونٹی ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یونٹی پی آئی اے کی نجکاری کی وجہ سے کسی کارکن کو بے روزگار کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور ان کے روزگار کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔ جہانگیر خان نے کہا کہ ملتان میں بھی پیپلز یونٹی کی اکثریت ہے اور بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے۔