پارا چنار ایشو،جنوبی پنجاب میں چھٹے روز بھی دھرنے، روڈ بلاک

  پارا چنار ایشو،جنوبی پنجاب میں چھٹے روز بھی دھرنے، روڈ بلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیر مین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر پارا چنار کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان بھر میں دھرنے جاری ہیں اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان،خانیوال، بہاولپور، بھکر، کوٹ ادو،مظفرگڑھ، ڈی جی خان، کبیروالہ، رحیم یار خان، جامپور، لیہ میں دھرنوں کا چھٹا روز ہے اس موقع پرملتان دھرنے سے مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ٹیلیفونک خطاب کیا ان کے علاوہ علامہ سید اقتدار حسین نقوی،علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ جعفر انصاری، علامہ مظہر حسین، سید وسیم ذ(بقیہ نمبر4صفحہ7پر)

یدی،خادم حسین بخاری ایڈووکیٹ، سید علی رضا بخاری، سید نوید حسین بخاری ایڈووکیٹ، اظہر حسین، الطاف حسین، مداح حسین، اقبال حسین، فخر حسین، رانا فیضان، قلب عابد، ڈاکٹر غضنفر ملک، انجینئر سخاوت، مولانا ہادی حسین، فخر نسیم صدیقی، سید نیر شاہ، عقیل شاہ، فرقان حیدر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار بین الاقوامی سازشوں کا شکار ہے، کئی دہائیوں سے ایک سازش کے تحت کرم کے مظلوم عوام کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور بدقسمتی سے اس کے مجرم وہ لوگ ہیں جنہوں نے پارا چنار کے راستے بند کیے ہوئے ہیں جو اس بد امنی کے ذمہ دار ہیں ایک ہفتہ سے زائد ہو گیا ہے پاراچنار کے عوام لاشوں کے ساتھ بیٹھے ہیں لیکن ریاستی اداروں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی پاراچنار پاکستان کی سرحدوں کا محافظ ہے ہم پاکستان کی خودمختاری کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ دے دیں گے لیکن ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے پاراچنار کوئی مسلکی یا مزہبی مسئلہ نہیں بلکہ امریکی اور صیہونی سازش کا شاخسانہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے بین الاقوامی سازش کا شکار نہ ہو عدم دستیابی ادویات کی وجہ سے روزانہ شیر خوار بچے مر رہے ہیں اب تک ایک سو سے زیادہ بچے مر گئے ہیں مگر حکمران ہوش سے بیگانہ ہیں ایک انسانی المیہ جنم لے رہا ہے فی الفور پارا چنار کے راستیکھولے جائیں ان کو سیف راستہ مہیا کیا جائے جب تک پاراچنار دھرنوں میں بیٹھا ہے یہ دھرنے جاری رہیں گے دھرنوں میں علمائے کرام، ذاکرین، تمام مکاتب فکر کے راہنماوخواتین شریک ہوئے۔