تلمبہ،چور کا جیولر دکان پر دھاوا،دس تولے سونا،25تولے چاندی لیکر فرار
تلمبہ(نامہ نگار) اڈا خالق آباد طارق جیولرز کی دوکان سے چور دس تولے سونا 25 تولے چاندی چرا کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق اڈا خالق آباد میں چوری کی بڑی واردات ہوئی جس میں چور رات کی تاریکی اور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طارق جیولرز کی دوکان کے تالے توڑ کر اس میں داخل ہوئے سیف الماری کے تالے توڑے اس میں موجود دس تولے (بقیہ نمبر14صفحہ7پر)
سونا 25 تولے چاندی اور اٹھ لاکھ روپے نقدی چرا کر فرار ہو گئے کچھ عرصہ قبل طارق جیولر کے بھائی راشد نواز سیبھی ڈکیتی کی واردات ہو ئی اور بنک سے نکلتے ہوئے کریانہ سٹور کے ملازم سے لاکھوں روپے چھین لیے گئے تھے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا علاقہ مکینوں نے ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم خان رتھ اور ایس ایچ او تھانہ تلمبہ چوہدری شاہد اسحاق گجر سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ایس ایچ او تھانہ تلمبہ چوہدری شاہد اسحاق گجر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو ہر قیمت پر گرفتار کیا جائے گا اور چوری کا سامان بھی برآمد کیا جائے گا۔